ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اور ترقی کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں :راہل گاندھی

بی جے پی اور ترقی کا آپس میں کوئی رشتہ نہیں :راہل گاندھی

Wed, 31 Mar 2021 00:08:58    S.O. News Service

نئی دہلی،30؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کو بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آسام کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی اورترقی کاایک دوسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ چائے کے باغ کے مزدوروں سمیت روزانہ اجرت مزدوروں کے کروڑوں مزدوروں کے آنسوپوچھنے کے لیے مرکزی حکومت نے کیاکیا۔

عوام یہ سمجھ چکے ہیں۔آسام اسمبلی انتخابات کے لیے تین مراحل میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 27 مارچ کو مکمل ہوچکا ہے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ یکم اپریل کو ہوگی اور تیسرا مرحلہ 6 اپریل کو ہوگا۔


Share: